دسمبر کرسمس ڈے کی حقیقت اور حضرت عیسٰی علیہ السلام کی تاریخ پیدائش ‏‏

🏁🔴🏁🔴🏁🔴🏁🔴🏁🔴



*🥀 25 دسمبر کرسمس ڈے کی حقیقت اور حضرت عیسٰی علیہ السلام کی تاریخ پیدائش 🥀* 



✏️ حضرت عیسٰی علیہ السلام انبیاء کرام میں ایک اہم مقام رکھتے ہیں، اللہ تعالی نے اپنی قدرت کا شاہکار بناکر اور معجزانہ انداز میں آپ کو دنیا میں بھیجا، آپ کی زندگی شروع ہی سے غیر معمولی رہی، اللہ تبارک و تعالٰی نے معجزانہ طور پر بغیر باپ کے پیدا فرمایا اور پھر زندہ ہی آسمان پر اٹھا لیا دوبارہ قربِ قیامت آپ دنیا میں تشریف لائیں گے۔ حضرت عیسی علیہ السلام کی زندگی نہایت سبق آموز اور عبرت انگیز ہے۔ اللہ تعالی نے قرآن کریم میں مختلف مقامات پر الگ الگ اسلوب و انداز میں آپ کی شخصیت کا ذکر فرمایا۔لیکن آپ کے ماننے والوں نے آپ کے ساتھ بہت ہی ناروا سلوک کیا اور آپ کی جانب اور آپ کے ماں حضرت مریم کی جانب بہت سی غیر ضروری اور لایعنی و مشرکانہ باتوں کو جوڑ دیا، عقائد و نظریات کو منسوب کر دیا، اور آپ کی پیدائش کے نام پر جو تہذیب و شرافت کے خلاف اور حقائق سے نا واقف ہو کر رسوم و رواج کو انجام دینے کا ایک سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ آئیے ایک مختصر نظر کرسمس ڈے کی حقیقت پر ڈالتے ہیں اور اس نام پر جو خرافات انجام دی جاتی ہیں ان کو ملاحظہ کرتے ہیں۔

✏️ 25 دسمبر کو دنیا بھر میں عیسائی کرسمس ڈے مناتے ہیں ،جس تاریخ کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ اسی تاریخ کو حضرت عیسٰی علیہ السلام کی ولادت ہوئی ہے، اسی خوشی میں وہ اس دن کو عید کی طرح مناتے ہیں، خوشیوں کا اہتمام کرتے ہیں، جشن و مسرت سے سرشار ہو کر خود حضرت عیسی علیہ السلام کی تعلیمات کے خلاف کام انجام دیتے ہیں۔ اس کی کیا حقیقت ہے اس کو ملاحظہ کیجیے۔

کرسمس( Christmas)دو الفاظ کرائسٹ(Christ)اور(Mass)کا مرکب ہے۔ کرائسٹ (Christ)مسیح ( علیہ السلام ) کو کہتے ہیں اور ماس(Mass)اجتماع ،اکھٹا ہونا ہے۔ یعنی مسیح کے لئے اکھٹا ہونا، مسیحی اجتماع یا یومِ میلاد مسیح علیہ السلام۔ یہ لفظ تقریباً چوتھی صدی کے قریب قریب پایا گیا اس سے پہلے اس لفظ کا استعمال کہیں نہیں ملتا۔ دنیا کے مختلف خطوں میں کرسمس کو مختلف ناموں سے یاد کیا اور منایا جاتا ہے۔ مسیح علیہ السلام کی تاریخ پیدائش بلکہ سن پیدائش کے حوالے سے بھی مسیحی علماء میں شدید اختلاف پایا جاتا ہے۔ رومن کیتھولک اور پروٹسٹنٹ کلیسا اسے 25 دسمبر کو مشرقی آرتھوڈوکس کلیسا 6 جنوری کو اور ارمنی کلیسا 19جنوری کو مناتا ہے۔ کرسمس کا تہوار 25 ڈسمبر کو ہونے کا ذکر پہلی مرتبہ شاہِ قسطنطین ( جو کہ چوتھی صدی عیسوی میں بت پرستی ترک کرکے عیسائیت میں داخل ہو گیا تھا) کے عہد میں 325 عیسوی میں ہوا۔ یاد رہے کہ صحیح تاریخ پیدائش کا کسی کو علم نہیں۔ تیسری صدی عیسوی میں اسکندریہ کے کلیمنٹ نے رائے دی تھی کہ اسے 20 مئی کو منایا جائے۔ لیکن 25 دسمبر کو پہلے پہل رول ( اٹلی ) میں بطور مسیحی مذہبی تہوار مقرر کیا گیا تاکہ اس وقت ایک غیر مسیحی تہوار زحل( یہ رومیوں کا ایک بڑا تہوار تھا) کو جو سورج کے راس الجدی پر پہنچنے کے موقع پر ہوتا تھا، پسِ پشت ڈال کر اس کی جگہ مسیح کی سالگرہ منائے جائے ۔

*📚 ( قاموس الکتاب :ص147 بحوالہ کرسمس کی حقیقت :6)*

✏️ کینن فیرر نے بھی اپنی کتاب لائف آف کرائسٹ میں اس بات کا اعتراف کیا کہ مسیح علیہ السلام کے یوم ولادت کا کہیں پتہ نہیں چلتا۔ یہ ہے کرسمس ڈے کی حقیقت جسے دنیا میں حضرت عیسی کا یوم پیدائش سمجھ کر دھوم دھام کے ساتھ منایا جاتا ہے، تاریخی حقیقت سے سب ناواقف ہو کر اور صحیح ترین روایتوں کے فقدان کے سبب خود اپنے پوپ و پادریوں کی من گھڑت بیان کردہ تاریخ کے مطابق پوری عیسائی دنیا اندھیرے میں پڑی ہوئی ہے ،اور اس پر مستزاد یہ ہے اسے اپنے نبی کی ولادت سے منسوب کرتے ہیں اور خود نبی کی تعلیمات اور شرافت و پاکیزگی والی ہدایات کو فراموش کرکے طوفان بد تمیزی قائم کرتے ہیں ،شراب و شباب کے نشے میں دھت ہو کر انسانی اور اخلاقی حدوں کو پامال کرتے ہیں۔ کرسمس کا آغاز ہوا تھا تو اس کا مقصد یہ تھا کہ لوگوں میں مذہبی رجحان پیدا کیا جائے یا یہ کہہ سکتے ہیں کہ ابتداء میں یہ ایک ایسی بدعت تھی جس کی واحد فضول خرچی ’’موم بتیاں‘‘ تھیں لیکن پھر ’’کرسمس ٹری‘‘ آیا ،پھر موسیقی ،پھر ڈانس اور آخر میں شراب بھی اس تہوار میں شامل ہو گئی۔ شراب داخل ہونے کی دیر تھی کہ یہ تہوار عیاشی کی شکل اختیا ر کیا گیا۔

صرف برطانیہ کا یہ حال ہے کہ ہر سال کرسمس پر 7 ارب 30 کروڑ پاؤنڈ کی شراب پی جاتی ہے۔ 25 دسمبر 2005ء میں برطانیہ میں جھگڑوں، لڑائی، مار کٹائی کے دس لاکھ واقعات سامنے آئے، شراب نوشی کی بنا پر 25 دسمبر 2002ء میں آبرو ریزی اور زیادتی کے 19 ہزار کیس درج ہوئے۔

*📚 ( کرسمس کی حقیقت تاریخ کے آئینہ میں :11)*

👈 اس طرح یہ لوگ خود ساختہ مذہبی دن کی دھجیاں اڑاتے ہیں ،اور اپنے پیغمبر کے نام پر تمام ناروا چیزوں کو اختیار کرتے ہیں ۔
حضرت عیسی علیہ السلام کی شخصیت نہایت ہی قابل احترام ہے ،اور ان کی سیرت و زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اللہ تعالی نے قرآن کریم میں بیان کیا، ان کی پاک و صاف زندگی اور ان کی ماں حضرت مریم کے پاکیزہ کردار کی شہادت قرآن کریم نے دی ہے ،جتنی سچائیوں کو قرآن نے بیان کیا ان کی تحریف کردہ کتابوں میں بھی وہ نہیں ہیں۔ لیکن ان لوگوں نے خود ان مبارک ناموں پر اپنی عیش و مستیوں کو پورا کیا اور اس بےحیائی کے طوفان میں پوری دنیا کو لے جانا چاہتے ہیں ،دیہاتوں، قریوں کے مسلمانوں پر ان کے ایمان لیوا حملے ،دین سے دور مسلمانوں کو عیسائیت کے جال میں پھانسنے کی تدبیریں دن بدن بڑھتی ہی جارہی ہیں ،حقائق کو بھلا کر کفر و شرک کے دلدل میں انسانوں کو پھنسانے کی کوشش میں مال و دولت کے انبار لٹا رہے ہیں۔ ایسے میں مسلمانوں کو ان حقائق سے باخبر رہنا ضروری ہے، ان تمام رسموں اور رواجوں اور غیروں کے تہواروں سے اپنے آپ کو بچانا ضروری ہے۔بالخصوص عیسائی مشنری اسکولوں میں تعلیم پانے والے مسلمان بچوں کو ان تمام چیزوں کو محفوظ رکھنا ضروری ہے ۔چوں کہ وہ اپنے اسکولوں میں اپنے مذہب کی تبلیغ کا کام بہت ہی خاموش انداز میں انجام دیتے چلے جاتے ہیں اور ہم معیاری تعلیم کے خوابوں میں کہیں اپنی اولاد کو دین و ایمان سے دور نہ کر دیں۔



👑👑👑👑👑👑👑👑👑👑
*🏁 مسلک اعلی حضرت 🔴*

टिप्पणियाँ

इस ब्लॉग से लोकप्रिय पोस्ट

Kya Islami Saal Alag Aur Esai Saal Alag Hai*

new year

new year